
انیل کپور کس بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کی خاطر اپنی اہلیہ کو چھوڑ نےکیلئے تیار تھے؟
بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپورکا ایک پرانا کلپ ایک بار پھر سوشل میدیا پر وائرل ہو گیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کی خاطر اپنی اہلیہ کو چھوڑ نےکیلئے تیار تھے؟
مقبول شو ’کافی ود کرن‘ میں انیل کپور، سنجے دت اور کنگنا رناوت بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔
اس دوران میزبان کرن جوہر نے دلچسپ سوال انیل کپور کے سامنے رکھا کہ کسی ایک عورت کا نام بتائیں جس کے لیے آپ اپنی اہلیہ کو چھوڑ دیں گے جس پر بنا وقت ضائع کیے انیل کپور نے اس مذاق کا جواب دیتے ہوئے کنگنا کی جانب اشارہ کیا اور ان کا نام بھی لیا۔
انیل کپور کے جواب پر کرن جوہر نے کنگنا رناوت سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کو اب پریشان ہونا چاہیے۔
ہدایتکارو پروڈیوسر کرن جوہر کا شو کافی ود کرن کا ساتواں سیزن جلد ریلیز کیا جانے والا ہے، تاہم اس دوران پرانے شوز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں انیل کپور کی تیسرے سیزن کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News