Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹام کروز کی کامیاب فلموں کا دلچسپ راز!

Now Reading:

ٹام کروز کی کامیاب فلموں کا دلچسپ راز!

ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹام کروز دنیا بھر میں معروف ہیں اور اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔

اب تک وہ 47 فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں سے محض 5 کو فلاپ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی ایوریج، ہٹ، سپر ہٹ یا بلاک بسٹر قرار پائیں۔

مگر ان کی فلموں کی کامیابی کا راز حیران کر دینے والا ہے اور وہ ہے ان کا بھاگنا۔

جی ہاں کچھ عرصے پہلے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹام کروز اپنی فلموں میں جتنا دوڑتے ہیں، وہ اتنی زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔

ان کی چند فلموں کو چھوڑ کر سب میں دوڑنے کا سین ضرور ہوتا ہے اور اداکار خود بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کی بائیو میں انہوں نے خود کو ایکٹر، پروڈیوسر اور 1981 سے فلموں میں دوڑنے والا قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جب بھی ٹام کروز اپنی فلم میں دوڑتے ہیں تو اس کی کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن فلموں (لگ بھگ 70 فیصد سے زیادہ) میں ٹام کروز ایک ہزار فٹ سے زیادہ دوڑتے نظر آئے، ان کی ریٹنگ اتنی زیادہ اچھی ثابت ہوئی۔

ریٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹام کروز کے بھاگنے کا انداز بھی بظاہر ان کے مداحوں کو پسند ہے، اسی لیے ان کے دوڑنے پر مبنی فلمیں باکس آفس پر زیادہ کماتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب ٹام کروز ہر فلم میں ہی اپنے دوڑنے کا سین ضرور شامل کرتے ہیں، یہاں تک کہ 2022 کی فلم ٹاپ گن : میورک میں بھی ایسے 2 سین تھے، حالانکہ اس کی کہانی لڑاکا طیاروں کے گرد گھومتی تھی۔

اسی طرح مشن امپاسبل کی 7 فلموں میں اب تک وہ 9 منٹ سے زیادہ دوڑ چکے ہیں۔

Advertisement

وہ ان فلموں میں خود کو بچانے کے لیے دوڑتے ہیں یا دنیا کو بچانے کے لیے، اس سے قطع نظر ایسا ہوتا ضرور ہے۔

ان فلموں کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سےریلیز ہونے والی تمام مشن امپاسبل فلموں (مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ سمیت) کی ایک ویڈیوبھی جاری کی گئی ہے جو لگ بھگ 10 منٹ پر مبنی ہے، جس میں ٹام کروز دوڑتے نظر آ رہے ہیں۔

جس فلم میں ٹام کروز سب سے زیادہ بھاگتے نظر آئے وہ مشن امپاسبل 3 تھی جس میں وہ 3212 قدم دوڑے تھے، جس کے بعد مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول 3066 قدموں کے ساتھ دوسرے جبکہ وار آف دی ورلڈز 1752 قدموں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر