بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ انہیں ایک خاتون مداح نے سینما میں تھپڑ ماراتھا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ خاتون کو 2002 کی فلم ’شرارت‘ میں ان کی اداکاری پسند نہیں آئی اسی لیے وہ آپے سے باہر ہوگئیں اور انہیں تھپڑ مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون نے انہیں فوری طور پر اداکاری چھوڑ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کا نام خراب کررہے ہیں۔
ابھیشیک بچن نے کہا کہ جب وہ اپنی فلم ’بول بچن‘ کے پریمیئر کے بعد سینما سے باہر نکلے تو دس ہزار افراد ان کے منتظر تھے۔
اداکار نے کہا کہ لوگوں کے اس ہجوم کی تصویر انہوں نے اپنے والد کو بھیج دی اور لکھا کہ زندگی بہت عجیب ہے اور گردش میں رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
