سنی لیونی نے اپنے نام کی دلچسپ کہانی سے پردہ اٹھادیا
بالی ووڈ کی معروف اور بولڈ اداکارہ سنی لیونی، نے اپنے نام کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں۔
سنی لیونی کینیڈا میں ایک بھارتی سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ وہ کچھ سال پہلے ہی ہندوستان منتقل ہوئی تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سنی لیون کی پیدائش کرنجیت کور ووہرا کے نام سے ہوئی تھی؟
ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنے نام کی تبدیلی کے پیچھے دلچسپ کہانی شیئر کی ہے۔
سنی لیونی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے اسٹیج کا نام کیسے منتخب کیا، “میں امریکہ میں ایک میگزین کے لیے انٹرویو کر رہی تھی اور انھوں نے کہا، ‘آپ اپنا نام کیا رکھنا چاہتی ہیں؟’ مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اور وہ اس طرح پوچھ رہے تھے کہ ‘آپ اپنا نام کیا رکھنا پسند کریں گی’ اور میں نے کہا، ‘سنی کو میرے پہلے نام کے طور پر استعمال کریں، اور دوسرا نام آپ خود لگا سکتے ہیں’۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ “سنی میرے بھائی کا نام ہے اور اس کا نام سندیپ سنگھ ہے، ہم اسے سنی کہتے ہیں، میری ماں کو اس بات سے نفرت تھی کہ میں نے اپنا نام سنی رکھا، انہوں نے کہا، ‘تمام ناموں میں سے تمہیں وہی ایک نام ملا؟’ اور میں اس طرح تھی، ہاں، یہ وہی ہے جو اس وقت میرے ذہن میں آیا اور پھر میگزین نے آخری نام کا انتخاب خود کیا اور میں نے اسے اپنالیا۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
