
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا شیراز نے اداکار ہمایوں سعید سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار آغا شیراز نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں ایسا کون سا اداکار ہے جسے وہ اداکار نہیں سمجھتے یا جسے اداکاری نہیں آتی؟
میزبان کے سوال پر آغا شیراز نے جواب دیا کہ سارے اداکار ایسے ہی ہیں، کسی کو اداکاری نہیں آتی، بالخصوص تمام نوجوان اداکاروں کو اداکاری نہیں آتی۔
میزبان کے زور دینے پر انہوں نے ایک شخص کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو اداکاری نہیں آتی، وہ خود بھی یہ تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے ہمایوں سعید کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ہمایوں بھائی کے ساتھ ایک دعا ہے جس کی وجہ سے وہ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں تو وہ سونا بن جاتی ہے اور وہ شخص جس کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ان سے میں بھی دعا لیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News