
پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی کی تصاویر پر لکھے کیپشن نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں اپنے شوہر پر فدا ہوں اور میں ان سے بے حد پیار کرتی ہوں، وہ میری زندگی کی روشنی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ علی انصاری میرے گلاب جامن ہیں اور میں ان کی رس ملائی ہوں۔
صبور علی نے کیپشن کے آخر میں لکھا کہ میں نے اپنے شوہر کو اس پوسٹ پر کیپشن لکھنے کیلئے کہا اور انہوں نے یہ لکھا ہے۔
وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News