Advertisement
Advertisement
Advertisement

آدتیہ رائے کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کامیاب کیریئر کا راز بتادیا

Now Reading:

آدتیہ رائے کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کامیاب کیریئر کا راز بتادیا
آدتیہ رائے کپور

آدتیہ رائے کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کامیاب کیریئر کا راز بتادیا

بالی ووڈ کے باصلاھیت اداکار آدتیہ رائے کپور فلم ڈائریکٹر سدھارتھ رائے کپور کے چھوٹے بھائی ہیں اور ویب سیریز دی نائٹ منیجر میں شان سینگپتا کے کردار کے لیے کافی چرچے ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کی ہے۔

بہت سے اداکاروں کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں nepotism کا نشانہ بنایا گیا ہے اور آدتیہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں کیونکہ وہ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار سدھارتھ رائے کپور کے بھائی بھی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں نے انڈسٹری میں ایک طرح سے خود اپنا راستہ بنایا ہے۔ میں نے ان فلموں میں معاون کرداروں سے شروعات کی جن میں میرے بھائی شامل نہیں تھے۔ میرا سفر عوامی رہا ہے۔ لوگوں نے مجھے آہستہ آہستہ ترقی کرتے دیکھا۔ جب میں نے اپنا پہلا مرکزی کردار کیا، تو میں پہلے ہی تین معاون کردار کر چکا تھا۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میرا یہ سفر لوگوں کے لیے واضح ہے۔

آدتیہ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں آڈیشن کے دوران ان کو مسترد کئے جانے کے متعلق مزید بات کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائیوں نے کوئی کردار حاصل کرنے میں ان کی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ناکامیوں نے انہیں اداکار بننے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا، “اگر آپ اداکار بننا چاہتے ہیں، تو میرے خیال میں مسترد ہونا اس عمل کا حصہ ہے۔ بہتر ہے کہ آپ اس کی عادت ڈالیں۔ آڈیشن کے ابتدائی دن بہت زیادہ نہیں تھے لیکن میں بہت ساری چیزوں کے لئے آڈیشن دیتا تھا لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں یقینی طور پر جانتا تھا کہ میں ایک اداکار بننا چاہتا ہوں۔ میں آر جے تھا اور میں خوش تھا اور میں واقعی فلموں میں کبھی نہیں آنا چاہتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ وہ اپنے ابتدائی آڈیشن کے دنوں میں بطور آر جے کام کر رہے تھے اور یہ کام کر کے بہت خوش تھے۔

انہوں نے کہا، “میں بعض آڈیشنز میں جاتا تھا کیونکہ لوگ مجھے وقتاً فوقتاً فون کرتے تھے۔ اور میں آڈیشن بھی دیتا تھا کیونکہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مواقع آئیں گے۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان ابتدائی سالوں نے مجھے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اب انوراگ باسو کی آنے والی فلم میٹرو ان ڈینو میں سارہ علی خان کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر