پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکار وہاج علی کو فلم انڈسٹری کا اگلا سُپر اسٹار قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہاج علی مکمل پیکج ہے جس کی انڈسٹری کو ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا، ہمیں بہت سے نئے سپر اسٹارز کی ضرورت تھی اور مجھے لگتا ہے کہ وہاج علی فلم انڈسٹری میں بہت اچھا اضافہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاج علی کی شخصیت میں سب کچھ ہے وہ ایک مکمل پیکج ہے جس میں ٹیلنٹ، پرسنلٹی اور انداز ہے، ہماری فلم انڈسٹری ایسے اسٹار کے لیے ترس رہی تھی، بلاشبہ وہاج علی تمام تعریفوں کے مستحق ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
