
کرن اشفاق کو طلاق کے بعد کس چیز کا پچھتاوا ہونے لگا؟
پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کو طلاق کے بعد پچھتاوا ہے کہ انہوں نے خود کو کیوں بدلا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ماڈل کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اپنی زندگی کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیئوں گی اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ کسی بھی فرد کے لیے اپنی شخصیت یا خود کو نہ بدلیں، میں نے یہ کیا اور مجھے اس بات کا افسوس ہے۔
یاد رہے کہ کرن اشفاق کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان ایک پاکستانی اداکار اور مصنف ہیں، عمران اشرف دل لگی، الف اللّٰہ اور انسان اور رقص بسمل میں بہترین اداکاری کے سبب جانے جاتے ہیں۔
عمران اشرف اپنے ڈرامے ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ذہنی طور پر معذور فرد ’بھولا‘ کردار کے لیے مشہور ہیں، اس کردار کے لیے انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018ء میں شادی کی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے، جس کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News