Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ ریشم پاکستانی عوام پر برس پڑیں

Now Reading:

معروف اداکارہ ریشم پاکستانی عوام پر برس پڑیں

معروف اداکار ریشم پاکستانی عوام پر برس پڑیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے عوام کی حرکتوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک بھارت نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا۔ اپنی فلمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا کہ پاکستانی عوام شاید ہماری اتنی عزت نہیں کرتے جتنا بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے لیے ہم محبت سے کام کرتے ہیں اور آج تک اپنے عوام پر صدقے واری جاتے ہیں یہی عوام ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا نہیں تھا تو سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ چارسدہ میں دریا میں مچھلیوں کو خوراک دینے کے بعد پلاسٹک کی تھیلی دریا میں پھینکنے پر جو ٹرولنگ ہوئی لگتا تھا کہ پوری دنیا کا کچرا پھینک دیا ہے۔

ریشم نے کہا کہ اس غلطی پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود لوگوں نے جینا حرام کردیا۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔ ہم انسان ہیں فرشتہ نہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہر مشکل میں مجھے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات تھامنے والی ہے۔ والدین کے بغیر پرورش پائی۔ زندگی میں بہت سی محرومیاں تھیں۔ ہر مشکل میں صرف اللہ کو پکارتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر