حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے اداکارہ نہ بننے کی وجہ بتادی
پاکستان کے معروف اداکار حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے اداکارہ نہ بننے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کرلی تو مجھے اداکاری کی بہت سی آفرز موصول ہوئیں۔
فضیلہ عباسی نے کہا کہ میں اداکاری کرنے کے خلاف نہیں ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اگر اداکاری کی تو میں بہت بری اداکارہ ثابت ہوں گی اور مجھے یہ بات بھی سمجھ نہیں آئی کہ مجھے اداکاری کی آفرز کیوں موصول ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ میرا کبھی اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ کبھی حمزہ علی عباسی کی فلم میں کوئی خصوصی انٹری دیتے نظر آؤں لیکن میں ایک بہت ہی بورنگ انسان ہوں اور اداکاری کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
