
سونم کپور فلموں میں واپسی کیلئے تیار
سونم کپور کو آخری بار 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم دی زویا فیکٹر میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے حمل اور زچگی کے فرائض کی وجہ سے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا تاہم اب سونم بہت جلد فلموں میں واپسی کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔
سونم نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر سال دو پروجیکٹس کرنا چاہتی ہیں اور وہ اپنی واپسی کے لیے کمرشل فلموں اور فیملی انٹرٹینرز میں کام کرنا چاہیں گی۔
اپنے حمل کے بعد فلموں میں واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونم کپور نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فلموں کا حصہ بننا چاہیں گی جو عوام کو تفریح فراہم کریں اور اپنی ہر سال دو فلمیں کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ خاندانی فلموں سے ان کی محبت بچپن سے کیسے پیدا ہوتی ہے۔ سونم نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اداکار کیوں بننا چاہتی تھی۔ میں بچپن سے ہی ایسی فلمیں پسند کرتی تھی جو میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ دیکھ سکتی تھی۔ میں اپنی فیملی کے ساتھ ایسی فلمیں دیکھ کر بہت سے جذبات سے گزری وہ لمحات اب بھی میری زندگی کی سب سے خوبصورت یادیں ہیں۔
اس لیے میرے لیے کمرشل فلمیں، فیملی انٹرٹینرز ایسی فلمیں ہیں جو ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہیں اور میری خواہش ہے کہ ایسی مزید فلمیں کروں جو امید ہے کہ سب کو پسند آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News