Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان مختار اداکارہ نیمل خاور کے حق میں بول پڑے

Now Reading:

عثمان مختار اداکارہ نیمل خاور کے حق میں بول پڑے
عثمان مختار

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار اداکارہ نیمل خاور کے حق میں بول پڑے ہیں۔

 حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار نے اداکارہ نیمل خاور کی مبینہ کاسمیٹک سرجری پر کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا جس سے کسی دوسرے شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

عثمان مختار نے کہا کہ ہم پورا پورا دن سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ذہنی صحت کی بات کرتے ہیں کہ یہ کتنی ضروری ہے، پھر اس کے بعد ایک انسان جس نے خود سے متعلق فیصلہ کیا اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں، جو انہوں نے کیا وہ ان کا انتخاب ہے جس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اداکار نے کہا کہ ہر کسی میں اتنی عقل ہوتی ہے کہ کسی نے کچھ کیا اور آپ کو پسند نہیں تو آپ وہ نہیں کریں گے لیکن ہم بیٹھ کر پورا دن ان کو ٹرول کررہے ہیں تو جو ذہنی صحت کا بھاشن ہم دیتے ہیں، اس کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا احساس ہم سب کو ہونا چاہیے کہ ہمیں اس قسم کی چیزیں نہیں کرنا چاہئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیمل خاور خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر مداحوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے، کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سرجری نیمل نے حمزہ کی بہن اور اپنی نند فضیلہ عباسی سے کروائی ہے۔

Advertisement

بعدازاں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نیمل کی سرجری نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر