میکال ذوالفقار کی وہ ’خواہش‘ جو اب تک پوری نہ ہوسکی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار اور ماڈل میکال ذوالفقارکا کہنا ہے وہ بیٹے کے خواہش مند ہیں اور ان کی یہ خواہش ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ویسے ہر کام اور چیز مجھے ملی ہے تاہم اگر نامکمل خواہشات کی بات کی جائے تو چار خواہشات ایسی ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔
اداکار نے کہا کہ ’مجھے بیٹے کی خواہش تھی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی‘۔
واضح رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی، بعد ازاں مارچ 2017 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں۔
اپنی دیگر نامکمل خواہشات پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ وہ ایک اچھا گلوکار بھی بننا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔
اپنی تیسری خواہش کے بارے میں میکال نے کہا کہ وہ ایک دن ہالی ووڈ انڈسٹری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ آخری میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے کے بھی خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
