
برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ جین برکن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
جین برکن کو 1960 اور 1970 کی دہائی میں اسٹائل آئیکون تصور کیا جاتا تھا۔
ان کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی مگر انہیں فرنچ زبان میں گلوکاری پر شہرت حاصل ہوئی اور وہ 1970 کی دہائی میں فرانس منتقل ہوگئی تھیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق جین برکن کو پیرس میں ان کے گھر میں مردہ دریافت کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ستمبر 2021 میں انہیں فالج ہوا تھا جس کے بعد سے وہ مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔
اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ جین برکن کو فرانسیسی موسیقار Serge Gainsbourg سے تعلق کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔
دونوں نے کئی گانے اکٹھے بنائے اور الگ ہونے کے بعد بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست رہے۔
جین برکن نے اداکاری کی دنیا میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں 1966 کی فلم Blow up، Death on the Nile (1978) اور ایول انڈر دی سن (1982) قابل ذکر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News