
اداکارہ ریما خان کا یومِ عاشورہ کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری
پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے نواسہِ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں عقیدت کا نظرانہ پیش کیا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس میں ملبوس حضرت امام حسینؓ پر سلام بھیجتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریما خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللہ کی اطاعت اور اس کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی مثال کائنات میں بے مثال ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News