Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی

Now Reading:

کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی

ترک سیریز کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیریز کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے شادی کرلی ہے۔

بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام/بوسے ارسلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے ترک سیریز کورولش عثمان میں آئیگُل خاتون کا کردار نبھایا اور تین سیزنز میں نظر آئیں۔

دوسری جانب اداکار جاگری سینسوئے نے سیریز میں سپاہی جیرکوتائی کا کردار نبھایا جو پہلے منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔

آئیگُل خاتون کی شہادت کا سین—فوٹو: سوشل میڈیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر