Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ میرا کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

Now Reading:

اداکارہ میرا کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھائی کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ میرے بھائی سید حسین عباس کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ میرا بھائی  بہت ہی مہربان اور شریف انسان ہے، وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کے لئے ہمیشہ بہت مددگار رہا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ حسین عباس پیشے کے لحاظ سے ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور فنانشل ایڈوائزر بھی ہیں۔

 معروف اداکارہ میرا نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد اپنی سماجی خدمات دوبارہ شروع کر سکے۔

اداکارہ نے اپنی دوسری پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ میرے بھائی کو آج طبیعت کی ناسازی کے باعث نیشنل اسپتال ڈیفنس لایا  گیا ہے جہاں آرتھو ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا۔

 میرا نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر رحمت کا خصوصی شکریہ اور  انکے عملے کا بھی جنہوں نے میرے بھائی کو سنبھالا اور میری کونسلنگ میں بہت مدد کی  شکر ہے میرا بھائی ٹھیک ہے اور ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر