منیش ملہوترا نے مینا کماری کی بائیوپک کی ہدایتکاری کی تصدیق کر دی
بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تصدیق کی ہے کہ وہ مینا کماری کی بائیوپک سے اپنی ہدایتکار کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔
اس سے قبل رپوٹس تھیں کہ مینا کماری کی بائیوپک بننے والی ہے اور مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اس پروجیکٹ کے ذریعے پہلی بار ڈائریکٹر بنیں گے جبکہ اداکارہ کریتی سینن کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ لیجنڈری اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اب، ایک حالیہ انٹرویو میں، منیش ملہوترا نے تصدیق کی کہ وہ واقعی مینا کماری کی بایوپک کی ہدایت کاری کر رہے ہیں اور وہ فی الحال فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔
ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ایک فلمساز بن رہے ہیں اور مشہور اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر مبنی بائیوپک کی ہدایت کاری کریں گے۔
منیش نے کہا، “میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے نکلا لیکن یہ ہو رہا ہے۔ ہم ابھی تک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اسکرپٹ ہمیشہ سے کلیدی رہی ہے، میں اس کی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔ یہ فلم ان کی کتابوں پر مبنی ہے۔ میں ہمیشہ مینا کماری کی طرف متوجہ رہا ہوں۔‘‘
منیش نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ریکھا نے انہیں مینا کماری پر فلم بنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا، “ریکھا نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب آپ 40 سال کی ہو جائیں گے تو آپ مینا کماری کو سمجھ جائیں گے۔ اور یہ سچ ہے۔ لیکن میں جوان تھا اور میں کام میں مصروف تھا لیکن جب میں 40 سال کا ہوا تو میں نے نہ صرف مینا کماری بلکہ نرگس جی اور دلیپ کمار اور گرو دت کو بھی سمجھا۔ میں نے وہ سنیما دیکھنا شروع کیا اور اسے بہت بہتر طریقے سے سمجھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
