
لوگوں نے ’گینڈا‘ کہہ کر میرا مزاق اڑایا تھا، اداکارہ جگن کاظم
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ لوگوں نے ’گینڈا‘ کہہ کر میرا مزاق اڑایا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ جگن کاظم نے خود پر ہونے والی تنقید پر اور دیگر پہلوؤں سے متعلق کُھل کر بات کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں کی منفی باتیں سُن سُن کر ہی بڑے ہوئے ہیں، ہمارا وزن بڑھتا ہے تو لوگ تنقید کرتے ہیں، پتلے ہوتے ہیں تو لوگ مزاق اڑاتے ہیں، کبھی چہرے کی رنگت اور قد پر تبصرے کیے جاتے ہیں، پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں لوگ ایک دوسرے پر اتنا تبصرہ کرتے ہیں کہ بچپن سے ہی ہم ٹرولنگ کو برداشت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کام کہنا ہے وہ تو کہیں گے، اگر آپ اپنی ذات سے خوش ہیں، تو جیسا چاہے آپ رہ سکتے ہیں، مجھے جسمانی طور پر فٹ ہونا پسند ہے اور ورزش کرنا پسند ہے، اس لیے میں محنت کر کے اپنا وزن کم کرلیتی ہوں لیکن جب میں حاملہ ہوتی ہوں تو میں اپنے جسم اور دماغ پر زیادہ محنت نہیں کرتی۔
جگن کاظم کے مطابق سب سے زیادہ زیادتی اور سب سے زیادہ ٹرولنگ میرے ساتھ اس وقت ہوتی ہے جب میں حاملہ ہوتی ہوں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ 2020 میں میری بیٹی نور کی پیدائش سے قبل جب میں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کر کے بچے کی جنس کا اعلان کیا تھا تو لوگوں نے مجھے کہا کہ ’ہائے اللہ! آپ تو گینڈا بن گئی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرا وزن بڑھ گیا تھا لیکن گینڈا بہت سخت الفاظ ہے۔
جگن کاظم کے مطابق لوگوں کی منفی باتیں اور تنقید سن سن کر میں ڈھیٹ ہوگئی ہوں، درحقیقت یہ باتیں مجھ سمیت کئی لوگوں کی ذہنی حالت پر بُرا اثر کرتی ہے، لیکن میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کم لوگ منفی باتیں کرتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے یا میرے کسی عمل سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی منگنے میں پہل کروں گی، میں تسلیم کرتی ہوں کہ اگر میں نے سوچے سمجھے کوئی بات بولی ہے تو میں ہمیشہ معافی مانگنے میں پہل کروں گی، میں انسان ہوں، مجھ سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ پر میں اپنے فالوورز کو ویڈیو پیغام کے ذریعے ردِعمل دیتی ہوں، میرے دل میں جو ہوتا ہے وہ میں بول دیتی ہوں، یہ میرے اندر ایک قسم کا آتش فشاں ہوتا ہے تو اچانک پھٹ جاتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News