
بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی، نورا فتحی
مراکشی نژاد بھارتی ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نورا فتحی نے بتایا کہ ماضی میں مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نہ صرف انہوں نے معیوب سمجھے جانے والے کام کیے بلکہ انہوں نے ’حقہ بار‘ میں ملازمت بھی کی جہاں وہ گاہکوں کو شیشہ اور دیگر چیزیں پیش کرتی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ آج تک وہ بالی ووڈ سمیت دیگر گانوں پر پرفارمنس کرنے سے قبل کئی دن اور گھنٹے تک مشق کرتی رہتی ہیں اور شروع سے ہی ان کی ایسی عادت رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں کیریئر بنانے اور خود کو بطور ڈانسر منوانے کے لیے محنت کرنی پڑی، انہوں نے اس کے لیے کئی قربانیاں دیں، یہاں تک انہوں نے اپنے بھائی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔
نورا فتیحی نے کہا کہ جب انہوں نے 20 سال کی عمر میں مشکلات دیکھیں اور وہ اپنی عمر کی لڑکیوں کی طرح اس وقت زندگی کو انجوائے نہیں کرتی تھیں، ان کا کوئی بوائے فرینڈ یا دوست نہیں تھا، وہ خود کو ہر وقت کمرے میں بند رکھتی تھیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بھی خود کو کمرے میں بند کر کے ٹی وی چلا کر ڈانس پر مشق کرتی تھی اور زبان سیکھتی تھیں۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملیالم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کرچکی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News