پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے انکشاف کیا کہ وہ جہاز میں سفر کرتے ہوئے خوفزدہ ہوتی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید جمشید کے طیارہ حادثے میں انتقال نے اُنہیں بہت بری طرح متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ریمبو کے رشتہ دار اس علاقے میں رہتے ہیں جہاں وہ طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں جنید جمشید سفر کر رہے تھے۔
صاحبہ نے کہا کہ میں نے وہ علاقہ دیکھا ہے، اس لیے اس حادثے کے بارے میں سوچ کر اور جنید جمشید کو المناک انداز میں کھونے کے بعد ابھی جب بھی میں جہاز میں سفر کر رہی ہوتی ہوں تو میرے ذہن میں بہت برے خیالات آتے ہیں کہ کہیں میرے ساتھ ویسا حادثہ نہ ہوجائے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ بچے گھر پر ہیں اگر کچھ ہوگیا تو وہ کیا کریں گے۔
واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News