
مراٹھی فلموں کے سینئر اداکار و ہدایت کار انتقال کر گئے
معروف اداکار رویندر مہاجانی 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار و ہدایت کار رویندر مہاجنی پونے کے ایک اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ وہ مقبول ٹی وی اداکار گشمیر مہاجانی کے والد ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح رویندر مہاجنی پونے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے گھس کر مہاجنی کی بے جان لاش ان کی رہائش گاہ پر پائی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ ہے کہ لاش ملنے سے تین دن پہلے اداکار کی موت ہوگئی تھی کیونکہ پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ سے بدبو محسوس کرنے کے بعد جمعہ کو پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم اپارٹمنٹ پہنچی اور اندر سے رویندر مہاجنی کی لاش ملی۔
رویندر مہاجانی نے کئی مراٹھی فلموں میں کام کیا جیسے ممبئی چا فوجدار، زونج، قلات نقالات۔ وہ آشوتوش گواریکر کی فلم پانی پت (2019) میں بھی نظر آئے تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News