
کاجول نے ’دئ ٹرائل‘ میں اپنے کردار کے متعلق کیا اپنے خیالات کا اظہار
کاجول نے ’دی ٹرائل‘ کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا کردار، نوونیکا، ان کے دل کے بہت قریب تھا۔
کاجول اس وقت اپنی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں جس میں اداکارہ ایک گھریلو خاتون، نونیکا سینگپتا کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنے شوہر کی طرف سے دھوکہ دہی کے بعد اپنی اور اپنے خاندان کی ذمہ داری لینے پر مجبور ہے۔
کاجول کو ان کی اداکاری کے لیے بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ، ’’نوونیکا کا کردار میرے دل کے بہت قریب ہے۔ وہ ایک مضبوط اور عملی خاتون ہیں جو اپنی زندگی میں ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہایک عورت کی طاقت کی نمائندگی کرنے کے قابل ہونا اور اس تصویر کے لیے سراہا جانا میرے لیے ایک عورت اور ایک اداکار کے طور پر بہت بڑی بات ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کاجول بے ’دی ٹرائل‘‘ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کیا ہے جس میں وہ کچھ بولڈ سین کرتی ہوئیں بھی نظر آرہی ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News