Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیروز خان کی ناکام شادی؛ خود پر لگنے والے الزامات پر حمائمہ نے خاموشی توڑ دی

Now Reading:

فیروز خان کی ناکام شادی؛ خود پر لگنے والے الزامات پر حمائمہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان کی ناکام شادی سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

اداکار فیروز خان نے 11 جولائی بروز منگل کو اپنی 33ویں سالگرہ منائی، اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے لمبا چوڑا کیپشن لکھا اور بھائی سے محبت کا اظہار کیا۔

سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی پوسٹ میں اداکارہ کی جانب سے فیروز کو خوب دعائیں دی گئیں اور اُن کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

حمائمہ کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے فیروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ایک انسٹاگرام صارف نے فیروز خان اور علیزا سلطان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ اداکارہ کو قرار دے دیا۔

صارف نے لکھا کہ ’میری نندیں بھی اس (حمائمہ) جیسی ہیں، وہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو وقت نہیں دینے دیتیں‘۔

Advertisement

مذکورہ صارف نے حمائمہ ملک کی ناکام شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین، خواہ وہ ماں ہوں یا بہنیں، صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں‘۔

صارف کے اس الزام کے بعد حمائمہ خود کو روک نہیں سکیں اور انہوں نے جواب دیا۔

اداکارہ نے کہا ‘میں نند نہیں اُن کی دوست تھی اور وہ میری بہن ہے، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، تو براہ کرم ہمارا اپنی نندوں کے ساتھ موازنہ نہ کریں’۔

یاد رہے کہ فیروز اور علیزا نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں تاہم 2022 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا سلطان نے فیروز پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب دونوں کا مقدمہ عدالتوں میں چل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر