وکی کا اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے لیے محبت کا اظہار
بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ کی باربی ڈول کے گن گاتے ہوئے کہاکہ کترینہ کیف نے بھی ہیما مالینی اور ریکھا کی طرح اپنا عہد خود تخلیق کیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 35 سالہ اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ان کا موازنہ سینئر اداکاراؤں ہیما مالینی اور ریکھا سے کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کترینہ میری پرفارمنس اور ٹریلرز کے حوالے سے درست اور کافی مفید فیڈ بیک دیتی ہیں، جس کی وجہ سے مجھے اپنے کام میں بہتری لانے میں بہت مدد ملتی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے اداکار کا کہنا تھا کہ جب بات فیصلہ سازی کی ہوتی ہے اور میں پریشان ہوں کہ یہ کروں یا وہ کروں، تو پھر کترینہ مجھے مشاورت فراہم کرتی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے کافی اونچ نیچ دیکھ رکھی ہے اور زیادہ تجربہ کار ہیں۔
جب وہ کوئی خیال ظاہر کرتی ہیں تو میں اس پر سنجیدگی سے غور کرتا ہوں، کیونکہ اس میں ذہانت کے ساتھ عملیت بھی ہوتی ہے جو کہ قابل تعریف ہے
واضح رہے کہ وکی اور کترینہ کی دسمبر 2021 میں شادی ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
