Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر نواز کی ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید

Now Reading:

یاسر نواز کی ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید
یاسر نواز

یاسر نواز کی ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید

پاکستان کے معروف ہدایتکار و اداکار یاسر نواز نے ترک سیریز ارطغرل غازی پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایتکار و اداکار یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

  شو کے دوران میزبان کی جانب سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق کیے گئے سوال پر یاسر نواز نے کہا کہ ایسے ڈرامے بنانا جس میں مزاح کا عنصر زیادہ ہو، یہ کافی مشکل ہے کیونکہ کامیڈی آسان نہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں سے کامیڈی بالکل ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ہی طرز پر ڈرامے بنائے جاتے ہیں، بس یہ ڈرامہ ساز پر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ناظرین کے سامنے اپنے ڈرامے کو پیش کرے، یہیں سے اس کی تخلیقی صلاحیتوں کا علم ہوتا ہے۔

یاسر نواز نے کہا کہ ڈرامے ایسے بنائے جاتے ہیں جیسے ہماری خواتین دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے ترک سیریز ارطغرل غازی کی مثال دی اور کہا کہ پاکستان میں مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں بھی جنگوں سے زیادہ ساس، بہو اور رومانس کو دکھایا گیا ہے۔

شو کے دوران ندا یاسر نے شوہر ہی کی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ارطغرل غازی میں صرف جنگیں دکھائی جاتیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا، اس میں رومانس، ساس اور بہو کو دکھانے کی وجہ سے وہ کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی 2020 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا،  جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر