
احسن خان نے نیلم منیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل کا شکار نہیں رہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔ ان کے ڈراموں کے کلپ اکثر وائرل ہو جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے ان کی فیک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے لیکن اب اداکار نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News