
الحمرا میں نازیبا ڈانس پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈانسر پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ ’چاند کی چاندنی‘ کے دوران نازیبا ڈانس اور اداکارہ کہکشاں عرف پائل چوہدری پر ڈرامہ ’نوکر ووہٹی دا‘ میں بیہودہ اشارے کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ڈرامے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی، الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں نازیبا ڈانس ہونا شرمناک حرکت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمرا کے سربراہ کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے گی اور الحمرا انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔
عامر میر کا کہنا تھا معاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مالی مفادات کے لئے فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News