رؤف لالہ نے بگ باس سے انکار کیوں کیا؟ وجہ انتہائی حیران کن
رؤف لالہ ایک مشہور پاکستانی کامیڈین، اداکار، مصنف، اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ گزشتہ تیس برس سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنے بہترین حس مزاح اور بے پناہ ٹیلنٹ کے لیے جانا جاتا ہے۔
رؤف لالہ نہ صرف پاکستان میں مشہور ہیں بلکل بھارت میں بھی ان کی کامیڈی کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ رؤف لالہ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے سیزن 2 میں شریک ہوئے تھے اور اپنی عمدہ کامیڈی سے اس چیلنج کے فاتح بھی قرار پائے۔
رؤف لالہ کو حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے بہت سی ان کہی باتوں سے آگاہ کیا، رؤف لالہ نے بگ باس کی سب سے بڑی پیشکش سے انکار کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ رؤف لالہ نے کہا کہ جب وہ 2006 میں بھارت گئے جہاں پر 2007 میں بگ باس کا اعلان کیا گیا، اس وقت انہیں بھی بگ باس کی پیشکش ہوئی تھی۔ جبکہ وہ ان کی ٹیم کا شو تھا جس نے لافٹر چیلنج تیار کیا۔ پروڈیوسرز نے انہیں بگ باس کرنے کو کہا، رؤف لالہ کو شو کے فارمیٹ کے بارے میں بتایا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ رؤف لالہ نے ان سے پوچھا، ‘کیا انہیں بگ باس میں چبانے کے لیے پان ملے گا ،کیا مجھے پان ملے گا؟’، رؤف لالہ نے کہا کہ وہ مجھے پان نہیں دے سکتے تھے، اس لیے مجھے انکار کرنا پڑا، تاہم انھوں رؤف لالہ کو اس وقت بھاری رقم کی پیشکش کی تھی جو تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی روپے تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا، تاہم اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ بگ باس میں سب کچھ دستیاب ہے۔
ساتھ انہوں نے اپنے مشہور ڈانس اسٹیپ کے بارے میں بھی بات کی جسے منّی بدنام ہوئی میں کاپی کیا گیا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے آئیکونک انٹری ڈانس اسٹیپ کو ’منی بدنام ہوئی‘ میں کاپی کیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے یہ اسٹیپ اپنے انڈین ریئلٹی شو لافٹر چیلنج میں کیا تھا، جسے انھوں نے جیتاتھا۔ انہوں نے کہا،یہ ٹھیک ہے، اگر انہوں نے اسے کاپی کیا، ایک بار میں نے کمنٹس میں پڑھا کہ فرح خان نے کہا، ہم کہیں سے بھی کچھ بھی چن لیتے ہیں، اگر ہمیں یہ پسند آجائے۔
رؤف لالہ نے کہا کہ انہوں نے یہ ڈانس اسٹیپ 1993 میں ایک اسٹیج شو میں کیا تھا اور اسے لافٹر چیلنج میں دہرایا تھا، ساتھ ہی رؤف لالہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ منی بدنام ہوئی گانا عمر شریف کے گانے ’لڑکا بدنام ہوا، حسینہ تیرے لیے کی نقل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
