Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیزے شاہ کا ساتھی اداکارہ کے الزامات پر ردعمل سامنا آگیا

Now Reading:

علیزے شاہ کا ساتھی اداکارہ کے الزامات پر ردعمل سامنا آگیا
علیزے شاہ

علیزے شاہ کا ساتھی اداکارہ کے الزامات پر ردعمل سامنا آگیا

علیزے شاہ نے منسا ملک کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کے الزامات کا جواب دے دیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے سیٹ پر موجود ایک عینی شاہد کی پوسٹ کو شیئر کیا۔

علیزے شاہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ انہوں نے متعدد ہٹ سیریلز میں کام کیا ہے جن میں عہد وفا، عشق تماشا، دل ماں کا دیا، میرا دل میرا دشمن اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ علیزے شاہ اکثر اپنے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

چند روز پہلے علیزے شاہ کی ساتھی اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔ منسا ملک کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ نے ان پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا، ان کا مزید کہنا تھا کہ علیزے شاہ نے ان کی پٹائی بھی کی۔ منسا ملک نے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جسے عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

تاہم علیزے شاہ نے ان لزامات کی تردید کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلاگر عائشہ جہانگیر ملک کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ سیٹ پر موجود ایک عینی شاہد عائشہ کے مطابق منسا ملک نے پہلے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا جس کے بعد معاملات بڑھ گئے۔

Advertisement

عائشہ جہانگیر ملک نے ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے، انہیں سیٹ پر کسی نے ایک واقعے کے بارے میں اطلاع دی جو سوشل میڈیا پر علیزے شاہ اور ایک ساتھی اداکارہ کے حوالے سے گردش کر رہا ہے جس نے علیزے پر بدتمیزی کا الزام لگایا۔ حقیقت میں اس دوسری خاتون نے علیزے کو پہلے تھپڑ مارا جس سے جھگڑے کا آغاز ہوا۔

سیٹ کا عملہ اور ساتھی فنکار علیزے کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا اور علیزے شاہ اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد بھی 12 بجے تک سیٹ پر موجود رہی، یہاں تک کہ سب کے سامنے ذلیل و خوار ہونے کے بعد بھی، اور اس سے ان کے کام کی اخلاقیات کا پتہ چلتا ہے۔  اس لیے میرا مشورہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ آپ لوگ دیکھتے ہیں اس پر پہلے کسی اور کی کہانی سنے بغیر یقین نہ کریں۔

علیزے شاہ نے سچ کبھی چھپتا نہیں کے کیپشن کے ساتھ اس پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے۔

جبکہ منسا ملک نے اپنے اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل کے ایک قول تحریر کیا ہے،

Advertisement

تیری قسمت کا لکھا تجھ سے کوئی لے نہیں سکتا، اگر یقین اللہ پر ہے تو، تجھے وہ بھی مل جائے گا جو تیرا ہونہیں سکتا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر