
اداکارہ ایمان علی کا فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے شوٹنگ سے 3 دن پہلے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جوکہ ایک بڑی فلم تھی اور اس حوالے سے ایک اور بات بھی بتادوں کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ ابتداء میں ایک ڈرامہ تھا پھر میں نے اس اسکرپٹ پر ڈرامے کے بجائے فلم بنانے کا مشورہ دیا۔
ایمان علی نے کہا کہ فلم بنانے کا مشورہ دینے کے بعد میں نے خود اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
اداکارہ نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فلم اس لیے چھوڑی کیونکہ اس میں ہیروئن کا کردار کافی ناقص تھا، فلم لکھنے والے ہمارے مصنف کو کراچی کی ایک لڑکی کی ذہنیت کا علم نہیں تھا۔
ایمان علی نے کہا کہ اگر اُنہیں کراچی کی ایک لڑکی کی ذہنیت کا علم نہیں تو اُنہیں پھر پنجاب کی لڑکیوں کے بارے میں ہی لکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے شوٹنگ سے 3 دن پہلے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News