گولڈ ڈگر کہنے پر سشمیتا سین کا ٹرولز کو کرارا جواب
گولڈ ڈگر کہنے پر بالی ووڈ کی صدا بہار حسین اداکارہ سشمیتا سین نے ٹرولز کو کرارا جواب دے دیا۔
سشمیتا سین نے ان تبصروں کے بارے میں کھل کر کہا ہے جس میں انہیں ‘گولڈ ڈگر’ کہا جاتا ہے، انہوں نے بتایاکہ فی الحال وہ سنگل ہیں۔
بھارتی اسپورٹس پریزینٹر للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا تو اس کے بعد انہیں ’گولڈ ڈگر‘ (سونے کی متلاشی) قرار دے کر ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فلم آریا کی اداکارہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ایسے تبصرے مجھ سے منسوب کیے جاتے ہیں اور میں ان کی اچھی سی وضاحت بھی پیش کرسکتی ہوں۔
سشمیتا کا کہنا تھا کہ بےعزتی بےعزتی ہی ہوتی ہے اگر آپ اسے قبول کرلیں، لیکن میں ایسا نہیں کرتی۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جس میں کسی کا کوئی کام نہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد ان سے یہ امید نہیں کریں گے وہ اس طرح کے تبصروں پر ردِعمل دیں۔
سشمیتا نے بےباک انداز میں یہ بھی کہا کہ یہ میرا معاملہ ہے اور میں جب چاہوں گی اس پر ردِعمل دوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
