Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولڈ ہوم کا تصور ختم ہونا چاہئے، ساحر لودھی

Now Reading:

اولڈ ہوم کا تصور ختم ہونا چاہئے، ساحر لودھی
ساحر لودھی

اولڈ ہوم کا تصور ختم ہونا چاہئے، ساحر لودھی

ساحر لودھی اور شائستہ لودھی دونوں ایک ہی شعبے سے وابستہ ہونے کے باوجود بہت ہی کامیاب اور ایک الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔ دونوں نے ہی انفرادی طور پر انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔

 شائستہ مارننگ شو کی سب سے مقبول میزبان، اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں جبکہ ساحر آر جے، میزبان، اداکار اور بزنس مین ہیں۔ بہن بھائیوں کی اس جوڑی ہر جگہ پسند کیاجاتا ہے اور لوگ ان کے انداز سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔

ساحر لودھی کو حال ہی میں ایک نجی ٹی شو میں بطور مہمان مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ساحر لودھی نے اپنے والدین کی ان مالی مشکلات کے بارے میں بتایا جس کا انہوں نے بچوں کی پرورش کے دوارن سامنا کیا۔

ساحر نے انکشاف کیا کہ ان کی ماں کے پاس صرف دوجوڑے ہو اکرتے تھے، ایک بار انہیں اپنی سونے کی چوڑیاں بیچنی پڑیں جب وہ امریکا جارہے تھے کیونکہ ان کے پاس ٹکٹ کے لیے اتنے پیسے نہیں تھے جبکہ ان کی ماں اب پارکنسنز کے مرض میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ بہت سی باتیں بھولنے لگی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی۔

Advertisement

ساحر لودھی نے بتایا کہ وہ صرف خاندان کی کفالت کے لیے رات کی شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔ ایک بار جب بہت بارش ہورہی تھی ان کے والد صبح 3 بجے تک گھر واپس نہ پہنچے تو وہ ڈر گئے۔ اور بعد میں انہوں نے دیکھا کہ ان کے والد ویسپا کو گھسیٹتے ہوئے آرہے ہیں۔

ساحر نے کہا کہ آج ان کے والد ان کی کمپنی کے چیئرمین ہیں اور وہ ہر روز آفس آتے ہیں اور ان ہی کے رولز چلتے ہیں اور ان ہی کو ہم سب فالو کرتے ہیں وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں میں ہر روز انہی کے ساتھ لنچ کرتا ہوں ہم سب بہن بھائی بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے والدیں حیات ہیں ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا اب حالات بدل چکے ہیں اور مالی مشکلات نہیں ہیں۔

 اگر آپ کے والدین حیات ہیں تو انہیں گلے لگائیں انہیں پیار کریں اگر یہ نہیں ہوں گے تو ایک خلا رہ جائے جسے کوئی دوسری شے پورا نہیں کرسکتی۔ یہ جو ہمارے معاشرے میں اولڈ ہوم کا تصور عام ہوتا جارہا ہے اسے نہیں ہونا چاہئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر