 
                                                      مشہور ہونا میری ترجیحات میں نہیں ہے، احد رضا میر
پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ مشہور ہونا میری ترجیحات میں نہیں ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو مشہور ہونا میری ترجیحات میں نہیں ہے۔ میں نے ایک کردار منتخب کیا کیونکہ شرارتی اسفی سے ڈاکٹراسفند یارتک کا سفر بہت دلچسپ تھا، مگر یہ قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا اور پسند کیا جانے والا ڈرامہ بن جائے گا۔
احد رضا میر نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوگ میرے نام سے زیادہ میرے کردار کو جاننے لگے تھے جس کا مطلب ہے کہ کہانی لوگوں کے دل کو لگی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 