
فہد مصطفیٰ کی جانب سے گووندا کے پیر چھونے پر کی جانے والی تنقید کا جواب
فہد مصطفیٰ کے نام سے کون واقف نہیں۔ وہ ایک شاندار پاکستانی ماڈل، میزبان اور اداکار ہیں۔ فہد مصطفیٰ کافی عرصے سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اور انہوں نے اداکاری اور میزبانی دونوں شعبوں میں بے پناہ نام کمایا ہے۔
فہد مصطفیٰ کے مشہور ڈراموں میں کنکر، میں عبدالقادر ہوں، میں چاند سی اور دوسری بیوی جیسے ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامیں شامل ہیں ۔
جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نا معلوم افراد 1 اور 2، لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لاء شامل ہیں۔ فہد مصطفیٰ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
https://www.youtube.com/watch?v=DOxShqfUYS0
میزبان کی جانب سے گووندا کے پاؤں چھونے پرتنقید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بات بھی نہیں ہے، میرے تمام فالوورز مجھ سے محبت نہیں کر سکتے، یہ میرا مینیجر ہے جو مسلسل مجھے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے بارے میں کہتا ہے آپ کو یہ فون چاہیے یا آپ کو سوشل میڈیا پر آنے کی ضرورت ہے لیکن میں اس سے کہتا ہوں کہ مجھے پرانے طرز کا فون لا کر دو۔ میں سوشل میڈیا کی اس دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، سوشل میڈیا اچھا ہے اگر آپ اسے اچھے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News