
پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ہردلعزیز اداکار عثمان مختار کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے متعلق اطلاع دے کر مداحوں کو خوش کردیا۔
پاکستانی ڈرامہ ’انا‘ میں ’التمش‘ کا کردار نبھانے والے اداکار عثمان مختار کی دلکشی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستانی عوام ان کو بے حد پسند کرتی ہے۔
وہ 2021 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں آخری مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے فلم و اشتہارات میں کام ضرور کیا لیکن ڈرامہ انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی تھی۔
گزشتہ روز اشناہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر بطور اسٹوری شئیر کی جس میں وہ عثمان مختار کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ اسٹوری پر اشنا شاہ نے اپنے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے کے حوالے سے چند ایک معلومات بھی دیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے نئے ڈرامے میں اشناہ شاہ اور عثمان ’وفا‘ اور ’ثالث‘ نامی کردار نبھاتے دکھیں گے جبکہ یہ ڈرامہ اے آر وائی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائیگا۔
مذکورہ تصویر میں اُشنا شاہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہین جبکہ عثمان مختار نے سیاہ شرٹ اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عثمان مختار کے سپر ہٹ ڈراموں میں ’انا‘ ، ’ثبات‘ اور ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ شامل ہیں جبکہ وہ فلم ’جانان‘ اور ’پرچی‘ میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News