
راکی اور رانی کی پریم کہانی کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟ کرن جوہر نے وجہ بتا دی
فلمساز کرن جوہر نے بالآخر سپر ہٹ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کیمیو کے لیے شاہ رخ خان سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں بلاک بسٹر میں سے ایک ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم کے ساتھ، کرن جوہر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ سب سے مشہور فلم سازوں میں سے ایک کیوں ہیں۔ ان کا رومانوی کہانی سنانے کا انداز کا فی منفرد ہے جو سننے والوں کو محسور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں، راکی اور رانی کی پریم کہانی کا گانا ہارٹ تھروب سامنے آیا ،جس میں رنویر کے ساتھ جھانوی کپور، اننیا پانڈے، سارہ علی خان، اور ورون دھون نے کیمیو کیا، لیکن اسے دیکھ کر شائقین حیران ہوگئے کہ شاہ رخ خان فلمساز کرن جوہر کی فلم میں نظر کیوں نہیں آئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، کرن جوہر نے آخر کار شاہ رخ خان سے رابطہ نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔
فلمی نقاد، سچریتا تیاگی سے بات کرتے ہوئے، کرن جوہر نے شیئر کیا کہ ، “شاہ رخ نے میرے لیے فلم اے دل ہے مشکل میں سب سے زیادہ واضح سین کیا اور اس کے لیے، میں ہمیشہ ان کا بہت شکر گزار رہوں گا۔ کنگ خان نے 18 دن تک فلم براہمسترا کے لیے بھی شوٹنگ کیا لیکن مجھ سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔
First ever #KaranJohar interview, and kuch zyada hi dil khol kar he has spoken about not just the movie but like….life? It’s pretty neat y’all, watch on my channel.
More in tweet below ⬇️⬇️ pic.twitter.com/uC0rz3kAQ0
— Sucharita (@Su4ita) August 8, 2023
کرن جوہر نے کہا، “شاہ رخ خان نے کسی معاوضے کے بغیر ان فلموں میں کیمیو رول میں اپنا دل، وقت، جسم سب کچھ دیا، شاہ رخ تک مجھے رسائی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسے استعمال کروں لہذٰا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لئے میں ان کے پاس نہیں گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News