گوہر رشید کے بعد علی رحمان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان کا کہنا ہے کہ حقیقی خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان نے ایک انٹرویو کے دوران ٹی وی اسکرین پر مختلف کہانیوں کے بڑھتے رحجان پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو کہانیوں کے درمیان جب کوئی الگ کہانی آتی ہے تو ناظرین اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ لوگ ایسی کہانیاں نہیں دیکھیں گے، یہ ٹیلی ویژن کی کہانیوں میں جدت کا دور ہے ابھی تو ہمیں اور مختلف کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
علی رحمان نے کہا کہ جلد ہی نئے ڈرامے ’منت مراد‘ میں نظر آئیں گے جس کے ہدایتکار وجاہت حسین ہیں اور جلد ہی ان کی ایک کامیڈی فلم بھی آنے والی ہے جس میں وہ ایک ولن کے منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔
اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ہم نے خوبصورتی کے پیمانے مقرر کر رکھے ہیں جب کہ حقیقی خوبصورتی تو انسان کے اندر ہوتی ہے، سوشل میڈیا ٹرولنگ ہر شخص کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، کسی کی تعریف کریں گے یا برائی کریں گے تو لازماً اس کا اثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح لوگوں کی کہی باتوں کا بہت اثر پڑتا ہے، سوشل میڈیا پر مسلسل فیڈ بیک ملتا ہے، بہتر ہے کہ انسان کی شخصیت کی تعریف کریں ناں کہ اس کی ظاہری شکل و صورت پر تنقید کرنا شروع کردیں۔
علی رحمان نے کہا کہ جب سے انہوں نے خواجہ سرا کا کردار کیا ہے ان کے دل میں خواجہ سراؤں کے لیے عزت اور بڑھ گئی ہے کیونکہ ہر روز ایک ایسے معاشرے میں باہر نکلنا جہاں ہر دوسرا شخص آپ کا مزاق اڑاتا ہے، جملے کستا ہے بڑی بہادری کی بات ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
