
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ علیزے شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز 7 G میں اداکارہ منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔
درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ایور ریڈی پروڈکشن’‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔
منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News