
کامیڈین سہیل احمد کا لیجنڈ اداکار سلطان راہی سے متعلق اہم انکشاف
معروف پاکستانی کامیڈین و اداکار سہیل احمد نے لیجنڈ اداکار سلطان راہی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی کامیڈین و اداکار سہیل احمد نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے سلطان راہی کے بارے میں انکشاف کیا کہ سلطان راہی کا تعلق تھیٹر سے تھا، سپر اسٹار بننے کے بعد بھی سلطان راہی نے مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش میں لائیو تھیٹر میں پرفارم کرنا جاری رکھا۔
سہیل احمد نے کہا کہ سلطان راہی مجھ سے کافی متاثر تھے کیونکہ ہم دونوں نے تھیٹر سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اداکار نے کہا کہ سلطان راہی سوٹ پہن کر فلموں میں نظر آنے کی بھی خواہش رکھتے تھے لیکن پروڈیوسرز صرف گنڈاسا فلمیں بنانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلطان راہی سنیما میں منفرد اور مختلف کرداروں کو تلاش کرنے کے مواقع کے خواہاں تھے۔
واضح رہے کہ سلطان راہی کو پاکستانی سنیما کا سب سے بڑا اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل تھا، ان کے شاندار کیریئر میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں 600 سے زائد فلمیں شامل تھیں اور ان کی ہر فلم نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News