Advertisement
Advertisement
Advertisement

شردھا کپور نے اپنایا مادھوری ڈکشٹ کا آئیکونک انداز

Now Reading:

شردھا کپور نے اپنایا مادھوری ڈکشٹ کا آئیکونک انداز
شردھا کپور

شردھا کپور نے اپنایا مادھوری ڈکشٹ کا آئیکونک انداز

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی اداکاری اور سلور اسکرین پر دلوں کو جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، چھچھورے، ایک ولن، اور باغی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے ساتھ، شردھا نے اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

حال ہی میں، اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے انداز سے مداحوں کو مسحور کر دیا جب وہ ہدایت کار امر کوشک کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

بالی ووڈ کلاسیکی سے اپنی محبت کے لیے مشہور، شردھا نے اس تقریب میں سدا بہار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  فلم ’ہم آپ کے ہے کون‘ کے مقبول گانے ‘پہلا پہلا پیار ہے’ کے مادھوری کے آئیکونک انداز کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔

 لیجنڈری اداکارہ کو شردھا کپور کا خراج تحسین ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشگوار لمحہ ثابت ہوا ہے۔

Advertisement

فلمی محاذ پر، اپنی آخری ہٹ فلم، تو جھوٹی میں مکار کی کامیابی کے بعد، شردھا کپور ایک بار پھر استری کے انتہائی متوقع سیکوئل میں ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں جیو اسٹوڈیو اور دنیش وجن پروڈکشن راج کمار راؤ، شردھا کپور، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ایک بار پھر استری 2 کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر