ڈریم گرل 2 کے نئے گانے میں آیوشمان کھرانہ کا پوجا کے روپ میں شاندار ڈانس
سال 2019 میں کامیاب کامیڈی فلم ’ ڈریم گرل ‘ کے بعد آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ڈریم گرل 2 کی ریلیز کے لیے تیار ہیں جو کہ 25 اکست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس فلم کے اب تک 2 گانے ریلیز کئے جاچکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے جس کے بعد اب ایک اور گانا ’جمنا پار‘ جاری کردیا گیا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو میں آیوشمان کو فلم کے کردار پوجا میں دکھایا گیا ہے، جو خوبصورت انداز میں ایک لہنگا میں ملبوس ہیں اور اداکار آیوشمان کھرانہ کے بطور پوجا شاندار ڈانس مووز کو شائقین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔
اس گانے کو میٹ برادرز نے کمپوز کیا ہے اور گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں۔
راج شاندلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈریم گرل 2 میں آیوشمان اور اننیا پانڈے مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں پریش راول، منجوت سنگھ، راجپال یادیو، وجے راز، اور انو کپور سمیت ایک متاثر کن معاون کاسٹ کو بھی دکھایا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
