Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنویر سنگھ بچپن سے ہی ’ڈان‘ بننے کے خواہشمند نکلے

Now Reading:

رنویر سنگھ بچپن سے ہی ’ڈان‘ بننے کے خواہشمند نکلے

رنویر سنگھ بچپن سے ہی ’ڈان‘ بننے کے خواہشمند نکلے

 بالی ووڈ کے نئے ڈان رنویر سنگھ بچپن سے ہی ’ڈان‘ بننے کے خواہشمند نکلے۔

رنویر سنگھ نے ڈان 3 کے ٹیزر کی ریلیز کے بعد امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے لیے اپنے بچپن کی تصاویر کے ساتھ ایک نوٹ لکھا۔

ڈان 3 سے ان کے لک کی نقاب کشائی کے ایک دن بعد، رنویر سنگھ نے ایک نوٹ لکھا ہے کہ کس طرح وہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو اسکرین پر دیکھنے کے بعد ہمیشہ اداکار بننے کا خواب دیکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے ان دونوں کو سربلند کریں گے۔

سرخ اور سفید ٹی شرٹ اور شارٹس میں اپنے بچپن کی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کرتے ہوئے، رنویر نے لکھا، “میں بہت، بہت طویل عرصے سے ایسا کرنے کا خواب دیکھ رہا ہوں!”،بچپن میں مجھے فلموں سے پیار ہو گیا تھا، اور ہم باقی لوگوں کی طرح، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو دیکھتے اور ان کی عبادت کرتے تھے – ہندی سنیما کے ان دو بڑے ناموں جیسا میں نے بننے کا خواب دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایک اداکار اور ’ہندی فلموں کا ہیرو‘ بننا چاہتا تھا۔  ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کے خواب کا مظہر ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

رنویر سنگھ نے کہاکہ”میں سمجھتا ہوں کہ ‘ڈان’ خاندان کا حصہ بننا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ سامعین مجھے ایک موقع دیں گے اور مجھ پر محبت کی بارش کریں گے، جس طرح وہ گزشتہ کئی سالوں میں متعدد کرداروں کے لیے کر رہے ہیں۔‘‘

Advertisement

واضح رہےکہ امیتابھ بچن نے 1978 کی فلم میں ٹائٹلر رول ادا کیا، جس کا ریبوٹ ورژن 2006 میں ریلیز ہوا، جس میں شاہ رخ خان نے نئے ڈان کا کردار ادا کیا۔ وہ 2011 میں دوسری قسط میں ڈان کے طور پر واپس آئے۔ اب ڈان 3 میں رنویر آرہے ہیں ، جو 2025 میں ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر