Advertisement
Advertisement
Advertisement

رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی تھی، اب تیسری بار شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مایا خان

Now Reading:

رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی تھی، اب تیسری بار شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مایا خان

رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی تھی، اب تیسری بار شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مایا خان

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان مایا خان نے کہا ہے کہ رخصتی سے قبل ہی اُن کی طلاق ہوگئی تھی، اب تیسری بار شادی کرنے کا اُن کا کوئی ارادہ نہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مایا خان نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی شادی کی زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں، وہ تصاویر ان کے نکاح کی ہیں اور جن سے ان کا نکاح ہوا تھا، ان سے شادی نہیں ہوئی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان کے والد سفیر تھے اور ان کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت کم عمر تھیں اور ان کے بڑے بھائی ان کے والد کی طرح تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی وائس اوور آرٹسٹ تھیں اور اس وقت وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں بھی وائس اوور کیا کرتی تھیں، پھر انہیں وہی بچوں کے سوال و جواب کا پروگرام کرنے کو کہا گیا۔

مایا خان کے مطابق کم عمری میں ہی پی ٹی وی میں کام کرنے کے بعد وہ کئی سال تک میڈیا سے دور رہی لیکن پھر انہوں نے بطور ٹی وی میزبان کام شروع کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)

انہوں نے کہا کہ 2012 میں ان کے ایک شو کی وجہ سے تنازع ہوا اور وہ جیسے ہی شو کر کے گھر واپس آئیں تو سوشل میڈیا پر انہیں نکالنے کا لیٹر وائرل ہوا اور چند ہی دن میں ملک سمیت بیرون ممالک کی اخبارات میں ان سے متعلق خبریں شائع ہونا شروع ہوگئیں اور ان پر خوب تنقید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دہائی بعد اب وہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے لگی ہیں اور انہوں نے 10 سال کے دوران کئی مشکلات دیکھیں۔

Advertisement

مایا خان کے مطابق جن دنوں میں ان کے مارننگ شو پر تنازع ہوا، ان ہی دنوں میں امریکا میں مقیم ان کے بھائی میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ان کے تنازعات کی خبریں دیکھنے اور سننے کے بعد چل بسے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 2011 میں ان کا نکاح ہوگیا تھا لیکن بدقسمتی سے جس شخص کے ساتھ ان کا نکاح ہوا، ان سے شادی نہیں ہوسکی اور بعض وجوہات کی وجہ سے ان سے رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے دوسرے شخص سے شادی کی تھی اور اب تیسری بار شادی کرنے کا فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Tv One Pakistan (@tvonepk)

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر