
ابھیشک بچن نے جان ابراہم کو ’مکینک‘ بننے کا مشورہ دیدیا
ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اپنے دوست جان ابراہم کی بائیک سے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں مکینک ہی بنا دیا۔
اداکار ابھیشیک بچن اور جان ابراہم نے دھوم اور دوستانہ میں ایک ساتھ کام کیا، جس کی وجہ سے ان میں بہترین دوستی قائم ہو گئی۔
اپنے ایک نئے انٹرویو میں، ابھیشیک نے اپنے دوست کو ٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ اگر جان ابراہم اداکار نہ ہوتے تو بہترین مکینک ہوتے۔
انٹرویو میں ابھیشک بچن نے اپنے دوست جان کی بائیک سے محبت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے حیال سے جان ابراہم مکینک بننے کے لیے پیدا ہوا تھا، لیکن غلطی سے وہ ایک سپر ماڈل اور سپر ایکٹر بن گیا۔
ابھیشیک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ جان ہی تھا جس نے انہیں دھوم کے لیے بائیک چلانا سکھائی تھی، میں اس وقت موٹر سائیکل چلانا نہیں جانتا تھا۔ میں نے اس سے پہلے ایک فلم میں بائیک چلائی تھی لیکن انہوں نے مجھے ٹرالی پر بٹھایا اور اسے لے گئے۔ میری ماں اور میرے والد نے مجھے کبھی بھی بائیک چلانے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ وہ خوفزدہ تھے۔ دھوم کی شوٹنگ کے دوران جان نے مجھے بائیک چلانی سکھائی۔ جان میرے ساتھ بیٹھ کر رائیڈ لیتے اور مجھے سکھاتے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ وہ باندرہ میں رہتا تھا،اور وہ میرے ساتھ جوہو تک واپسی کا سارا راستہ بائیک چلاتا تھا، وہ بائیک کو سارا کھول کر دوبارہ جوڑ لیتا ہے ، بائیک میں اس کی مہارت بہت زیادہ ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News