Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرح خان نے فلم ’میں ہوں نا‘ کے بعد مجھ سے معافی مانگی، سشمیتا کا انکشاف

Now Reading:

فرح خان نے فلم ’میں ہوں نا‘ کے بعد مجھ سے معافی مانگی، سشمیتا کا انکشاف

فرح خان نے فلم ’میں ہوں نا‘ کے بعد مجھ سے معافی مانگی، سشمیتا کا انکشاف

سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ فرح خان نے فلم میں ہوں نا کے بعد ان سے معافی مانگی تھی کیونکہ ان کا رول فلم میں بہت کم تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سابق مس یونیورس اور نامور اداکارہ سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم میں ہوں نا  میں اپنے کردار اور اس کی مقبولیت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہدایت کارہ فرح خان نے فلم کا فائنل ایڈٹ دیکھنے کے بعد ان سے معذرت کی تھی۔

سشمیتا سین نے  بتایا کہ کس طرح شاہ رخ خان کی فلم میں ہوں نا (2004) میں ان کا کردار چاندنی چوپڑا ‘چھوٹا لیکن کافی طاقتور’ ثابت ہوا۔

انہوں نے بتایاکہ فلم کی ریلیز کے بعد آنجہانی فلمساز یش چوپڑا نے بھی انہیں کال کر کے ان کے کردار پر ردعمل دیا اور تعریف کی، انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ میں ہوں نا کی  ریلیز کے ایک دن بعد ممبئی بھر میں فلم کے تمام پوسٹرز کو ہٹا دیا گیا تھا، اور ان کی جگہ نئے پوسٹر لگائے گئے تھے جن میں سشمیتا  شاہ رخ خان کے ساتھ تھیں۔

سشمیتا نے کہا  “فرح خان نے فون کیا اور کہا، ‘سش، میں نے فائنل ایڈٹ دیکھ لیا ہے اور مجھے آپ سے معافی مانگنی ہے، کیونکہ اس میں شاہ رخ ، زید اور امریتا کا کردارہے  لیکن آپ بمشکل وہاں ہیں ( رول بہت کم ہے)۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید بتایاکہ میں نے کہا، ‘ٹھیک ہے فرح، ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا، آپ نے وعدہ کیا اور میں نے اسے پورا کیا، یہ ہو گیا، اب اس کی فکر نہ کریں’. لیکن اندر ہی اندر میں سوچ رہی تھی، ارے نہیں، میں بمشکل وہاں ہوں!’ اس کے بعد فلم سٹی میں (میں ہوں نا) کی اسکریننگ ہوئی، اسی دوران میرا فون بجنے لگا اور مجھے نہیں معلوم کہ یش جی (یش چوپڑا) مجھے کیوں فون کر رہے ہیں، انڈسٹری کی ایک بڑی تعداد مجھے کال کر رہی ہے۔ تو اب میں  ڈر ڈر کےاپنا فون اٹھا رہی تھی۔

سشمیتا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘سب نے تعریف کی اور کہاکہ آپ نے حیرت انگیز کام کیا ہے، آپ سےہماری نظریں نہیں ہٹ رہی ‘  اداکارہ نے کہا کہ وہ اسکریننگ کے لیے اس لیے نہیں گئیں کیونکہ انھیں لگتا تھا کہ انھیں ‘فلم دیکھ کر برا لگے گا’ جیسا کہ فرح نے انھیں بتایا تھا کہ وہ ‘بمشکل وہاں’ ہیں ( رول بہت کم ہے)۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر