بالی وڈ ڈریم گرل ’پوجا‘ کس ’خان‘ کو راکھی باندھنے میں کامیاب ہوئی؟
ڈریم گرل ٹو میں پوجا کا کردار ادا کرنے والے اداکارآیوشمان کھرانہ اپنی اس منفرد اور عمدہ پرفارمنس کے بلبوتے پر شائقین سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔
ڈریم گرل 2، میں آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار اداکیا ہے اور یہ فلم 25 اگست کو ریلیز ہوئی، اس فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ کا فی وائرل ہو گیا ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ آیوشمان کا کردار پوجا شاہ رخ خان اور سلمان خان کو راکھی باندھنا چاہتی ہے۔
آیوشمان کھرانہ نے بھی یہ مزاحیہ کلپ اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔
ڈریم گرل 2 کی پوجا اس کلپ میں کہتی ہے کہ”میرے عاشق تو بہت ہیں لیکن بھائی ایک بھی نہیں، کسی کو تو بھائی کہنا پڑے گا نا۔” اس کے بعد پوجا پس منظر میں فلم جوان کے زندہ بندہ گانے کے ساتھ شاہ رخ خان کو ایک چنچل کال کرتی ہے۔ ایک خودکار آواز اسے مطلع کرتی ہے، “آپ نے جس شخص کو کال کیا ہے وہ کسی کا بھائی بنے کے لیے بہت ‘جوان’ ہے 30 کے بعد کال کرین۔”
پوجا پھر کہتی ہے، “کوئی نہیں سب کے بھائی کو فون کرتی ہو یہ منع نہیں کریں گے” اور سلمان خان کو فون کرتی ہے۔ کسی کا بھائی کسی کی جان میں ان کا گانا نیولگدا بجتا ہے۔ ایک اور خودکار جواب اس سے کہتا ہے، “خبردار جو واپس فون کیا، بھائی سمجھ میں نہیں آتے ہیں لیکن غصے میں بہت جلدی آتے ہیں، کرپیا راکھی کے بعد کال کروں۔ پوجا مزے سے کہتی ہے، “بھائی جان تو صرف جان نکلے۔”
آخر میں، پوجا چنکی پانڈے کو کال کرتی ہے اور جواب میں کہا جاتا ہے، “آپ نے جس ‘آخری پاستا’ کو کال کیا ہے ان کا آپ سے ابھی کوئی واسطہ نہیں ہے، راکھی کے بعد کال کرین۔”
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
