
ٹائیگر 3 میں ہالی ووڈ کے ایکشن ڈائیریکٹر سلمان خان سے ایکشن کروائیں گے
ٹائیگر 3 میں ہالی وڈ کے ایکشن ڈائیریکٹرز کو سلمان خان کے ایکشن سینز کے لئے شامل کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر 3 کے میکرز نے فلم کوایکشن کے لحاظ سے بہترین بنانے کے لئے ہالی ووڈ کے ایکشن ڈائریکٹر مارک سکیزک کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔
مارک ، کرسٹوفر نولان کے ساتھ ڈنکرک اور دی ڈارک نائٹ رائزز میں اپنے کام کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دیوالی 2023 کو ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا اور ڈائریکٹر منیش شرما شائقین کو دلکش ایکشن کا تماشا دینا چاہتے ہیں کیونکہ ہالی ووڈ کے بہترین نام اب اس فلم کا حصہ ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مارک سکزاک، کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کے ایکشن کوآرڈینیٹر کرس بارنس بھی ٹائیگر 3 کا حصہ ہیں۔
کرس نے مارول کی تاریخی ہٹ ایوینجرز: اینڈگیم میں کام کیا ہے۔ ان کے علاوہ ہالی ووڈ کے ٹاپ اسٹنٹ پروفیشنل رچرڈ برڈن کو بھی فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
رچرڈ کے بہترین پروجیکٹس بیٹ مین بمقابلہ سپرمین: ڈان آف جسٹس، کرسٹوفر نولان کی دی ڈارک نائٹ، مارٹن سکورسیز کی آنے والی کلرز آف دی فلاور مون، اور بریڈ پٹ اسٹارر بلٹ ٹرین ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News