
انکیتا لوکھنڈے کی والد کی موت کے بعد پہلی پوسٹ سامنے آگئی
بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے والد کی موت کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انکیتا لوکھنڈے کے والد کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انکیتا نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے والد ششی کانت لوکھنڈے کا انتقال ہفتہ کی صبح تقریباً 11.45 بجے 68 سال کی عمر میں ہوا۔ گزشتہ روز ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
انسٹاگرام اسٹوریز پرانکیتا نے اپنے والد کے لیے دعائیہ ملاقات کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں اور اپنے والد کی تصویر کے ساتھ ایک کارڈ کی تصویر بھی شیئر کی۔
کارڈ میں لکھا ہو اہے کہ “دعا کیلئے ملاقات۔ آپ کو ہمیشہ کے لیے یاد کیا جائے گا، ششی کانت لوکھنڈے۔ 14 اگست 2023، شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News